تعلیمی بورڈز

پنجاب کے تعلیمی بورڈز کا امتحانی پیپر پیٹرن تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ

مکوآنہ (گلف آن لائن)بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے امتحانات کا پیپر پیٹرن تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ تحریری امتحانات کا نیا پیٹرن سال 2024 کے تعلیمی سال سے لاگو ہو گا جس میں 25 فیصد سوالیہ پیپر تصوراتی سوالات پر مبنی ہو گا۔

نئے پیٹرن کے تحت لئے جانے والے امتحانات میں طلباء کی سہولت کے لئے تمام تعلیمی بورڈز نے دس دس ماڈل پیپرز کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ ماڈل پیپرز تیار کر کے سکولوں کو بھجوائے جائیں گے جبکہ پیپروں کی مارکنگ کا نیا سسٹم سال 2024 کے دوسرے سالانہ امتحانات سے ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں