احسن اقبال

سی پیک کا اگلا مرحلہ بزنس ٹو بزنس اور صنعتی تعاون پر مرکوز ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (گلف آن لائن)حکومت سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، سی پیک کا اگلا مرحلہ بزنس ٹو بزنس اور صنعتی تعاون پر مرکوز ہوگا اس حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے بیجنگ میں پاک چین بزنس فورم میں چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو زراعت، معدنیات،

توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔حکومت پاکستان نے سپیشل کوآرڈینیشن کمیٹی کاؤنسل تشکیل دی ہے جو پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے میں مدد فراہم کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ہائوسنگ کمپلیکس کے منصوبے بھی تیار کیے جائیں گے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا کردار ملکی اقتصادی ترقی میں اہمیت رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں