مریم اورنگزیب

پی ٹی وی کی علاقائی نشریات کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہے، وزیراطلاعات

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمد اللہ پی ٹی وی کی علاقائی نشریات کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہے، پی ٹی وی پشاور سینٹر ہفتہ کے سات دن 24 گھنٹے اپنی نشریات جاری رکھے گا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ ٹرانسمیشن خیبرپختونخوا کی تمام علاقائی زبانوں میں دستیاب ہے،

نشریات سمندر پار پاکستانیوں کے لئے قابل رسائی بنانے کے لئے سیٹلائٹ پر بھی دستیاب ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ اقدام پی ٹی وی نیشنل کے قیام کے بعد خیبر پختونخوا کے عوام کے دیرینہ مطالبہ کی تکمیل ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس نشریات سے مقامی مسائل کے حل اور خیبر پختونخوا کی متحرک ثقافت اور ورثہ کو فروغ دینے کے لئے معلومات، تعلیم اور انفوٹینمنٹ کانٹینٹ کیلئے ایک پلیٹ دستیاب ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اس سے مقامی میڈیا ایکو سسٹم کی تیاری میں بھی مدد ملے گی جو مقامی کمیونٹیز کے مفادات کیلئے بہتر طریقے سے خدمات انجام دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں