سائرہ یوسف

فلم ”بے بی لیشیس ”کا نام تبدیل کروانا چاہتی تھی ‘ سائرہ یوسف کا انکشاف

لاہور( گلف آن لائن)اداکارہ سائرہ یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے مجھے اپنی فلم کا نام سمجھ نہیں آرہاتھا اس لئے ”بے بی لیشیس ”کا نام تبدیل کروانا چاہتی تھی ۔اداکارہ نے بتایا کہ پہلے مجھے فلم کے نام پراعتراض تھا کہ یہ کیسا نام ہے ؟ ،جب تک فلم کے لیے ڈبنگ نہیں کروائی تھی تو اس وقت تک انہیں یہ نام پسند نہیں تھا۔

تاہم جب ڈبنگ کی اس کے بعد جب فلم کو دیکھا تو سمجھ آیا کہ ”بے بی لیشیس ”نام کیوں رکھا گیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ جب لوگ اس فلم کو دیکھیں گے وہ ہی ان کو معلوم ہوگا کہ ”بے بی لیشس ”نام کیوں رکھا ہے۔سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم ”بے بی لیشیس ”5 سال کے عرصے میں تیار کی گئی۔ پہلے یہ ٹیلی فلم تھی اس کے بعد اس کو فلم کی شکل میں پیش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں