اسلا م آباد(گلف آن لائن)مشیرامور کشمیروگلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے 13 جولائی 1931 کو شہید ہونے والے کشمیریوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہیکہ شہدا نے مہاراجہ کے سفاک سپاہیوں کے سامنیاذان کو مکمل کر کے ایمان اور عزم کی لازوال مثال قائم کی،کشمیر کے اس تاریخ ساز واقعہ نے آزادی کشمیر کی وہ مضبوط بنیاد رکھی جو آج بھی جاری ہے،آج بھی کشمیری اسی جذبہ ایمانی اور جرات سے قابض بھارتی افواج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
یہاں جاری بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آزادی کشمیر کا علم کشمیری نوجوان مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں،برہان مظفر وانی شہید جیسے ہزاروں نوجوان اپنے حق خودارادیت کے لیے پرعزم ہیں،بھارتی جبر و استبداد کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کسی صورت شکست نہیں دے سکتا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نو دہائیوں سے جاری کشمیریوں کی تحریک آزادی عنقریب کامیابی سے ہمکنار ہو گی،پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔