لاہور( گلف آن لائن)نامور اداکار ہ صباء قمر نے کہا ہے کہ زندگی میں چند لوگوں پر اعتبار کر کے بہت کچھ سیکھا ہے ،میں ان لوگوں کی مشکور ہوں جن کی وجہ سے اب میں چہرے پہچان لیتی ہوں ۔
ایک انٹر ویو میں صبا ء قمر نے کہا کہ آپ عملی زندگی میں بہت کچھ سیکھتے ہیں ،بعض لوگ دوسروں کو دھوکہ دینے کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے ، یہ ہنر زیادہ دیرپا نہیں ہے بلکہ ایسے لوگوں کے چہرے سے ایک نہ ایک دن نقاب ضرور اتر جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے میں ہر ایک پر آنکھیں بند کر کے اعتبار کر لیتی تھی اور میری اس کمزوری کا فائدہ اٹھایا گیا ۔
اب مجھے سبق مل گیا ہے اور میں لوگوں کے چہرے پہچان لیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں کو میری شادی کی فکر لگی رہتی ہے جس پر مجھے حیرانی ہوتی ہے،میری خواہش ہے کہ میرا لائف پارٹنر در د دل رکھنے والا انسان ہو ، میرے لئے پیسہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا ۔