بجلی

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے تک فی یونٹ اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے تک فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کرلیاگیا جس کے بعد بجلی کا ایک یونٹ اوسطا پچاس روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافیکا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس وقت ملک بھر کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے ہے۔ گزشتہ مالی سال بجلی کا بنیادی ٹیرف 16 روپے 91 پیسے سے بڑھا کر 24 روپے 82 پیسے کیا گیا تھا۔بنیادی ٹیرف سمیت اس وقت ملک میں بجلی کا ایک یونٹ اوسطاً تقریبا45 روپے کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں