اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 1200 میگاواٹ ایٹمی بجلی پیدا کرنے کامنصوبہ پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
وفاقی وزیر نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس منصوبہ کے لئے چین کی کمپنی 3.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی،چین کی طرف سے پاکستان میں 2018 کے بعد پہلی بڑی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اس کے دوستوں اور عالمی حلقوں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ پاکستان پھر ترقی کی طرف رواں ہو رہا ہے۔