لاہور (گلف آن لائن)ایسوسی ایشن فار انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ کی ڈائریکٹر پروفیسر نوشین فاطمہ وڑائچ کوجیمز ایم کریٹوس لیڈرشپ ایوارڈ2023کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ایوارڈ کا مقصدایسو سی ایشن کی طرف سے ایک نئے ممبرکی خدمات کا اعتراف کرنا ہے جس نے اے ایس آئی ایس اینڈ ٹی کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہو۔
پروفیسر نوشین فاطمہ پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ میں بطور ڈائریکٹر تعینات ہیں۔ وہ ایک نوجوان ماہر تعلیم ہیں جو85 سے زیادہ اشاعتوں کی مصنف ہیں جن میں علمی جریدے کے مضامین، کانفرنس کی کارروائی اور کتابی ابواب شامل ہیں۔ وہ پاکستان جرنل آف انفارمیشن مینجمنٹ اینڈ لائبریریز کی ایڈیٹربھی ہیں۔
اس کامیابی پر پروفیسر نوشین نے کہاایسو سی ایشن کی کی جانب سے جیمز ایم کریٹوس ایوارڈ کو حاصل کرنے کے لیے عاجزی محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے ایس آئی ایس اینڈ ٹی نے انہیں شاندار لوگوں کے ساتھ نیٹ ورک، تعاون اور کام کرنے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ اس نے کہا کہ میرے لیے اے ایس آئی ایس اینڈٹی ایک خاندان کی طرح ہے جس نے میرے تعلیمی و پیشہ ورانہ کیریئر میں حمایت، حوصلہ افزائی اور ایک رہنما کے طور پر تربیت فراہم کی ہے۔
انہوں نے اپنے ساتھیوں، سرپرستوں، طلباء اور حامیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔انہیں یہ ایوارڈ27تا31 اکتوبر کو لندن میں منعقد ہونے والی اے ایس آئی ایس اینڈ ٹی2023ء کی سالانہ میٹنگ میںدیا جائے گا۔