سید امین الحق

کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز رولز 2023ء کی منظوری دیدی گئی، سید امین الحق

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز رولز 2023ء کی منظوری دے دی ہے اس حوالے سے امین الحق نے بتایا کہ وزارتِ آئی ٹی نے2021ء میں ان رولز کی تیاری کا آغاز کیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ سرٹ رولز 2023ء کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور متعلقہ اداروں سے مشاورت کی گئی ہے۔امین الحق نے کہا کہ سرٹ رولز کے تحت سائبر سیکیورٹی کے معاملے پر فوری رسپانس دیا جا سکے گا۔وفاقی وزیر نے اس حوالے سے کہا کہ تمام کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کے مؤثر آپریشن کے لیے سرٹ کونسل بنائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں