لندن (گلف آن لائن)سربیا کے ٹینس اسٹار اور دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ نے ومبلڈن مینز ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،دفاعی چیمپئن نے اٹلی کے یانک سنر کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرادیا۔
ان کا جیت کا اسکور 3ـ6، 4ـ6 اور 6ـ7 (4ـ7) رہا۔جوکووچ نے مسلسل 5ویں سال ومبلڈن ٹینس کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ اتوار کو اسپین کے کارلوس الکاریز سے ہے۔جوکووچ مجموعی طور پر ریکارڈ 35 ویں مرتبہ گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچے ہیں۔