صاف پانی

پینے کا صاف پانی ہر انسان کا بنیادی حق ہے، مقررین

کراچی (گلف آن لائن)کراچی عیسیٰ لیبارٹری اور مقامی ایونٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ”پانی اور زندگی، پانی اور صحت”کے عنوان سے ایک سمینار گذشتہ دن عیسیٰ لیبارٹری ، گلشن اقبال میں منعقد ہوا جس سے پانی کے شعبے سے وابستہ ماہرین اورماہرین طب اور سول سوسائٹی سے وابستہ لوگوں نے خطاب کیا مقررین میں ڈاکٹر قمر رضوی ، انجینئر آفتاب فاروقی، انجینئر عشرت فاروقی، انجینئر وسیم فاروقی، محترمہ خورشید حیدر، محترمہ شگفتہ فرحت، محترمہ عفت مسعود شامل تھے۔ سمینار کی نظامت کے فرائض معروف براڈ کاسٹر محترمہ سعیدہ کوثر نے انجام دئیے۔

مقررین نے پانی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ زمین پر زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے پانی بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پینے کا صاف پانی پرہر انسان کا حق ہے ۔ پانی زندگی ہے اور پانی صحت ہے ۔ ابتدائی کلمات پروگرام کے آرگنائزر اویس ادیب انصاری نے ادا کئے ۔جب کے مہمانوں کا شکریہ عیسیٰ لیبارٹری کے ریجنل مینیجر فیضان فصیح نے ادا کئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں