توانائی

چین ، بجلی پیدا کرنے کی کل نصب شدہ صلاحیت 1.3 بلین کلوواٹ سے تجاوز کر گئی

بیجنگ (گلف آن لائن)چین کے قومی محکمہ توانائی کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین میں قابل تجدید توانائی کی ترقی کا عمدہ رجحان برقرار رہا ہےاور نصب شدہ صلاحیت اور بجلی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جون کے اختتام تک ، چین میں قابل تجدید توانائی کی پیداوار کی کل نصب شدہ صلاحیت 1.3 بلین کلوواٹ سے تجاوز کرکے 1.322 بلین کلو واٹ تک پہنچ گئی ، جو سال بہ سال 18.2 فیصد اضافہ ہے اور چین کی کل نصب شدہ صلاحیت کا تقریبا 48.8فیصد ہے۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق رواں سال جنوری سے جون تک چین میں قابل تجدید توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی نئی صلاحیت 109 ملین کلوواٹ تھی جو ملک کی نئی نصب شدہ صلاحیت کا 77 فیصد ہے۔ ان میں پن بجلی میں 5.36 ملین کلو واٹ، پون بجلی میں 22.99 ملین کلو واٹ اور شمسی توانائی میں 78.42 ملین کلو واٹ کا اضافہ ہوا۔

جنوری سے جون تک ملک میں قابل تجدید توانائی کی کل پیداوار 1.34 ٹریلین کلو واٹ تک پہنچ گئی جس میں پن بجلی سے 516.6 ارب کلو واٹ، پون بجلی سے 462.8 ارب کلو واٹ اور فوٹو وولٹک بجلی سے 266.3 ارب کلو واٹ توانائی پیدا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں