ولودو میر زیلینسکی

یوکرین کی اتحادیوں سے مزید میزائل شکن نظام کی اپیل

کیف (گلف آن لائن)یوکرین کے صدر ولودو میر زیلینسکی نے مغربی اتحاد سے روسی حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مزید میزائل شکن نظام کی فراہمی کی اپیل کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نے مغربی اتحادی ممالک سے مزید فضائی دفاعی نظام کی اپیل کی ہے تاکہ یوکرین اپنے شہروں سمیت اناج کی برآمد کے لیے اپنی اہم بندرگاہ کو روسی فضائی حملوں سے بچاسکے جو اسٹریٹیجک لحاظ سے اہم ہیں۔

زیلینسکی نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ یوکرین کے تمام شہروں کے فضائی دفاع کو یقینی بنایا جائے، خاص طور پر وہ شہر جو فوج کو سپلائی کرتے ہیں، جہاں سے اہم لاجسٹک کوریڈور گزرتے ہیں اور جہاں اسٹریٹیجک انفرااسٹرکچر اور جوہری تنصیبات واقع ہیں، جنہیں سیمپ ٹی اور پیٹریاٹ جیسے دفاعی نظام ہی بچاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں