کراچی (گلف آن لائن)اداکار فردوس جمال کامیاب سرجری کے بعد صحت یاب ہونے لگے۔سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے انسٹا سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ والد خیریت سے ہیں، 12گھنٹے کی کامیاب سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے ان کا ٹیومر نکال دیا ہے۔
فردوس جمال کے دوسرے بیٹے باذل فردوس نے بھی ٹک ٹاک پر والد کی سرجری سے قبل اور بعد کی دو مختلف ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
سرجری سے قبل شیئر ویڈیو میں سینئر اداکار کو وہیل چیئر پر بیٹھے بلند حوصلوں کے ساتھ ہنستے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سرجری کے بعد کی ویڈیو میںان کے بیٹے نے بتایا کہ والد اب چلنے پھرنے لگے ہیں اور بیماری سے صحت یابی کی جانب سفر پر گامزن ہیں۔