شلپا شیٹی

ٹماٹر کی بڑھتی قیمتیں دل کی دھڑکن تیز کررہی ہیں،شلپا شیٹی

ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے کہا ہے کہ ٹماٹر کی بڑھتی قیمتیں میرے دل کی دھڑکن تیز کررہی ہیں۔

شلپا شیٹی نے ٹماٹر خریدتے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کہا ہے ٹماٹر کی بڑھتی قیمتیں میرے دل کی دھڑکن تیز کررہی ہیں۔

ویڈیو کے پس منظر میں اداکارہ کی فلم دھڑکن کامشہور ڈائیلاگ ‘تمہاری ہمت کیسے ہوئی؟ خبردار جو مجھے چھونے کی کوشش کی، کس حق سے تم نے مجھے چھوا، تمہارا کوئی حق نہیں ہے مجھ پر’ بھی سنے جاسکتا ہے۔

ویڈیو کوصارفین بے حد پسند کررہے ہیں اور اب تک 9 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں