ماسکو (گلف آن لائن)یوکرائن کی طرف سے امریکی کلسٹر بموں کی تعیناتی پر روس نے حملے تیز کردیئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائن کی بندرگاہوں پر روسی افواج کی بمباری جاری ہے، یوکرائنی حکام کے مطابق روس نے بندرگاہی شہروں اوڈیسا اور میکولائیو پر تیسرے روز بھی میزائل حملے کئے جس سے ایک شخص ہلاک اور 27زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق حملے سے عمارتوں کو آگ لگ گئی، اوڈیسا میں چین کے قونصل خانے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب یوکرائن میں امریکی کلسٹر بموں کی تعیناتی کے بعد روس نے شمال مشرقی یوکرائن میںحملے تیز کرتے ہوئے ایک لاکھ فوج اور سینکڑوں ٹینک تعینات کر دیئے ہیں۔
امریکی قومی سلامتی مشیر جان کربی نے کہا ہے کہ کلسٹر ہتھیاروں کا استعمال یوکرائن کے ہاتھ میں ہے وہ جنگی علاقوں میں کلسٹر گولہ بارود تعینات کر کے اسے موثر طریقے سے استعمال کر رہا ہے۔