عمر شریف

عمر شریف کو یاد کرتے اہلیہ عمر لائیو شو میں رو پڑیں

کراچی (گلف آن لائن)اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر لائیو شو میں مرحوم شوہر کو یاد کرتے رو پڑیں۔نجی ٹی وی شو میں گفتگوکرتے ہوئے عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے بتایا کہ میں نے مرحوم شوہر کے ساتھ 20سال خوشگوار طریقے سے گزارے۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد سے میری زندگی صرف عمر کے گرد ہی گھومتی رہی میں نے کبھی کسی اور چیز کے بارے میں نہیں سوچا۔انہوں نے کہا کہ اولاد نہ ہونے پر دکھ نہیں، یہ اللہ کو ہی منظور نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتی تھی کہ عمر کی پہلی شادی سے بچے ہیں،میں نے اپنے بہن بھائیوں کے بچوں کو اپنے بچوں کی طرح ہی پالا ہے۔انہوں نے شوہر کویاد کر کے روتے ہوئے بتایاکہ میرے لئے دوران عدت کمرے میں جانا مشکل تھا لانج میں ہی رہتی تھی، ایسا لگتا تھا عمر ابھی بھی وہیں موجود ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں