چینی صدر

کمبوڈین پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہن سین کو چینی صدر کی جانب سے مبارک باد کا پیغام

بیجنگ ( گلف آن لائن)سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہن سین کو مبارکباد کا پیغام بھیجا اور انہیں ساتویں عام انتخابات میں کمبوڈین پیپلز پارٹی کی قیادت اور فتح پر مبارکباد دی۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ چیئرمین ہن سین کی سربراہی میں کمبوڈیا کی حکومت کی درست رہنمائی میں،کمبوڈیا نے سیاسی استحکام، اقتصادی ترقی، لوگوں کی زندگی میں بہتری اور اپنی بین الاقوامی اور علاقائی حیثیت میں مسلسل بہتری حاصل کی ہے۔

چین ہمیشہ کی طرح اس کے اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں کمبوڈیا کی حمایت کرے گا۔چین کو یقین ہے کہ چیئرمین ہن سین کی مضبوط قیادت میں کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی قومی خوشحالی اور عوام کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ خدمات سرانجام دے گی۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کا حصہ ہیں۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کے ساتھ دوستانہ تعاون کو بہت اہمیت دیتی ہےاور وہ چیئرمین ہن سین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی سیاسی رہنمائی کو مضبوط بنانے،

بین الجماعتی اور دیگر تبادلوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہیں اور نئے دور میں ایک اعلیٰ معیار کے چین کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچایا جا سکے۔اسی دن چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی ہن سین کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں