چینی صدر

چینی صدر کا فوجی قوت کی تعمیر پر زور

بیجنگ (گلف آن لائن) سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے فوجی قوت کی تعمیر کو جامع طور پر مضبوط بنانے پر ساتواں اجتماعی مطالعہ منعقد کیا۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق مطالعے کی صدارت کرتے ہوئے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ فوجی قوت کی تعمیر کو جامع طور پر مضبوط بنانا ہماری پارٹی کے فوج کے انتظام کے تصور اور طریقہ کار میں گہری تبدیلی ہے،

قومی دفاع اور فوج کی جدیدکاری کو تیز کرنے کے لئے ایک اسٹریٹجک ضرورت ہے، اور قومی حکمرانی کے نظام اور حکمرانی کی صلاحیتوں کو جدید بنانے کا ایک اہم پہلو ہے. چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ فوجی نظام پر عمل کرنا اور اسے بہتر بنانا، جدید فوجی قوت کی تعمیر اور جدید فوجی صلاحیت کو بہتر بنانا اشد ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں