اداکار افتخار

افتخار ٹھاکر نے تیراکی کرنے والے اتھلیٹس کومقابلے کا چیلنج دیدیا

لاہور(گلف آن لائن) سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے پاکستان میں تیراکی کرنے والے اتھلیٹس کومقابلے کا چیلنج دیدیا ۔

افتخار ٹھاکر نے ایک انٹر ویو میں تیراکی کرنے والے اتھلیٹس کو مقابلے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تیراکی میں بڑی مہارت حاصل ہے ، ایک دفعہ گہرائی میں جا کر اتنا طویل غوطہ لگایا کہ سوئمنگ پول کے اردگرد جمع لوگ کافی دیر تک واپس نہ آنے پر پریشان ہو گئے تھے۔ میں گہرائی جا کر تیراکی کرنے والا خطرناک تیراک ہوں اور اگر سارے پاکستان سے کوئی مقابلہ کرنا چاہے تو میں اس کیلئے تیار ہوں ۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے جتنے بھی اتھیلیٹ انٹر نیشنل مقابلوں کے لئے جاتے ہیں وہ آخری پریکٹس نشتر ہسپتال میں کرتے ہیں جو نیچے کی طرف 28فٹ اور لمبائی میں 78فٹ ہے ۔

میں اتفاق سے ایک دفعہ وہاں سے گزرا تو ڈاکٹرز سات فٹ کا بیرئیر لگا کر نہا رہے تھے اور انہوں نے مجھے جگت کی کہ آ جائیں نہا لیں میں نے بچنے کی بڑی کوشش کی لیکن بالآخر تیراکی کرنا پڑی ، لیکن میں نے جب چھلانگ لگائی ایک کونے سے غوطہ لگایا اور اور آخر والے کونے سے نکلا ،اس دوران انہیں خطرہ لا حق ہو گیا کہیں خدانخواستہ میں ڈوب گیا ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں