لاہور ( گلف آن لائن)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں نیا ٹیچر اسسمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان ،جس پر عمل درآمد اگلے سمسٹر سے کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میںپروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے لیکچرارٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ نئے نظام کے تحت ہرا ساتذہ کی اسسمنٹ سمسٹر میںتین بار کی جائے گی ایک سمسٹر کے آغاز میں ایک سمسٹر کے درمیان اور ایک سمسٹر کے آخر میں ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھاکہ یہ اسسمنٹ سٹوڈنٹ کی فیڈ بیک کی بنیاد پر کی جائے گی ،جس سے یونیورسٹی کی تدریسی کوالٹی کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔