محمد عامر

محمد عامر ایک بار پھر ریڈ بال کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

ڈربی (گلف آن لائن) ڈربی شائر نے پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کے ساتھ 2024 کے سیزن کے لیے معاہدہ کر لیا۔

محمد عامر بطور بطور اوورسیز پلیئر اگلے سیزن کے پہلے ہاف کے لیے دستیاب ہوں گے۔

محمد عامر وائٹالٹی بلاسٹ کے گروپ اسٹیج کے تمام میچز کھیلیں گے۔ڈربی شائر کے کرکٹ ہیڈ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ محمد عامر دنیا کے بہترین بولر ہیں، خوشی ہے کہ ڈربی شائر میں ان کی واپسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر ہماری ریڈ بال اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تمام بولرز کو لیڈ کریں گے، مجھے ان کی تمام خصوصیات کا اندازہ ہے۔انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ ڈربی شائر کے تمام چاہنے والے محمد عامر کو سپورٹ کریں گے۔معاہدے کے حوالے سے محمد عامر کا کہنا ہے کہ میری کرکٹ کے تجربات مکی آرتھر کے ساتھ بہترین رہے ہیں، کاؤنٹی چیمپئن شپ کو ہمیشہ انجوائے کیا اور بہت کچھ سیکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں