واسع چوہدری

واسع چوہدری جلد نجی ٹی وی چینل سے مزاحیہ پروگرام کرینگے

لاہور(گلف آن لائن) اداکار و میزبان واسع چوہدری اپنی ٹیم کے ہمراہ جلد ایک دوسرے نجی ٹی وی چینل سے مزاحیہ پروگرام کا آغاز کریں گے۔

اداکار و میزبان واسع کامیڈین اداکاروں افتخار ٹھاکر، قیصر پیا اور اکرم اداس کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

اس سے قبل واسع چوہدری مزاحیہ فنکاروں کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل پر ”مذاق رات ” کے نام سے مزاحیہ شو کر رہے تھے ۔اب انہوں نے ایک دوسرے نجی ٹی وی چینل سے معاہدہ کر لیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں