رپورٹ

چین کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی مجموعی مارکیٹ کا حجم ایک ٹریلین یوآن سے تجاوز کر جائے گا، رپورٹ

بیجنگ (گلف آن لائن) چائنا اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ “وائٹ پیپر آن کلاؤڈ کمپیوٹنگ (2023)” کے مطابق، چین کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ مارکیٹ اب بھی تیز رفتار ترقی کے دور میں ہے، جس کی جامع سالانہ شرح نمو 40 فیصد سے زیادہ ہے۔

وائٹ پیپر کے مطابق 2022 میں، عالمی کلاؤڈ کمپیوٹنگ مارکیٹ کا حجم تقریباً 3.5 ٹریلین یوآن ہے، جس کی شرح نمو 19 فیصد ہے۔ 2022 میں، چین کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ مارکیٹ کا حجم 455 بلین یوآن تک پہنچ گیا ہے، جو 2021 کے مقابلے میں 40.91 فیصد زیادہ ہے۔

19فیصد کی عالمی شرح نمو کے مقابلے میں، چین کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ مارکیٹ اب بھی تیز رفتار ترقی کے دور میں ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2025 میں چین کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی مجموعی مارکیٹ کا حجم ایک ٹریلین یوآن سے تجاوز کر جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں