سپریم کورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ انصاف کے تقاضوں کیلئے توشہ خانہ سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کرے، سپریم کورٹ کا حکمنامہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئر مین تحریک انصاف کی اپیل پر گزشتہ روز کی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہاگیاہے اسلام آباد ہائیکورٹ انصاف کے تقاضوں کیلئے توشہ خانہ سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کرے۔دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کیا۔

تحریری حکم کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیئر مین پی ٹی آئی کی طرف سے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ فیصلہ کے خلاف اپیل ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے۔

حکم نام کے مطابق فریقین اس بات پر متفق ہیں کہ تمام درخواستوں کو یکجا کرکے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کی جائے۔ حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ انصاف کے تقاضوں کیلئے توشہ خانہ سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں