چینی صدر

چینی صدر اور ان کی اہلیہ کی جانب سےورلڈیونیورسٹی سمر گیمز میں شریک مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ

چھنگ دو (گلف آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے صوبہ سی چھوان کے شہر چھنگ دو میں 31 ویں ورلڈ یونیورسٹی سمر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی مہمانوں کے خیرمقدم کے لیے ایک ضیافت کا اہتمام کیا ۔

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق مہمانوں میں انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو اور ان کی اہلیہ ایلیانا، موریطانیہ کے صدر غزوانی، برونڈی کے صدر ندائی شمیے، گیانا کے صدر محمد عرفان علی ،جارجیا کے وزیر اعظم ایراکلی گریباشویلی اور انٹرنیشنل اسپورٹس فیڈریشن کے قائم مقام صدر لیانز ایڈر شامل تھے ۔

شی جن پھنگ نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے چھنگ دو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں باہم سیکھنے میں بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدار کو بروئے کار لانا چاہیئے۔صدر شی نے مزید کہا کہ چھنگ دو ثقافتی اعتبار سے تاریخی اور چین کی ترقی میں محرک قوت اور خوشحالی کے احساس کا حامل ایک شہر ہے ۔انہوں نے مہمانوں کو اس شہر کو دیکھنے کی  دعوت  بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں