فرخ حبیب

انسداد انتہا پسندی کا بل کالا قانون ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد (گلف آن لائن) سابق وزیر مملکت اور پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ انسداد انتہا پسندی کا بل کالا قانون ہے۔

اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ جو امپورٹڈ اور فاشسٹ حکومت اپنی حکومتی مدت کے چند روز قبل سینیٹ سے پاس کروانا چاہتی تھی۔ انہوںنے کہاکہ ایسے بل پیش کرکے آئین میں موجود بنیادی انسانی حقوق کو قانون سازی کے ذریعے کچلنے کی غیر آئینی کوشش کی گئی۔

انہوںنے کہاکہ اس فاشسٹ رجیم نے جمہوریت کو داغ دار کردیا ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپکی انتخابات میں عوام کا سامنا کرنے کی حیثیت ختم ہوجائے اور آپ بوکھلاہٹ میں اپنے مخالفین کو کچلنے کے لیے اور جماعت پر پابندی لگانے کے لئے ایسے کالے قوانین پاس کروانا شروع کردے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں