علی محمد خان

انشاللہ بہت جلد اسلامی معاشی اور مضبوط پاکستان کا سورج طلوع ہوگا ،علی محمد خان

گوجر خان(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ انشاللہ بہت جلد اسلامی معاشی اور مضبوط پاکستان کا سورج طلوع ہوگا اور اسکا سالار عمران خان ہوگا ملک کے چاروں صوبوں سے دوست احباب اور پارٹی ورکرز کی محبتوں کا مقروض ہوں کہ جہنوں نے کئی گھنٹوں کے مسافت طے کر کے یہاں مجھ ملنے آئے مبارکباد دی .

اور اظہار یک جہتی کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی گاؤں ھاتھیان تحصیل تخت بائی ضلع مردان میں گوجر خان سے پی ٹی آئی کے سنیئر رہنما شہزادہ خان کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا علی محمد خان نے کہا کہ گوجر خان کے باوفا لوگ ہیں مشکل کے اس وقت اپنے چیرمین عمران خان اور پارٹی کے ساتھ جس خلوص محبت وفاداری سے کھڑے ہیں.

ان کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ انشاللہ بہت جلد ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے اسلامی معاشی اور مضبوط پاکستان کا سورج طلوع ہونے والا ہے جس کا سالار عمران خان ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں