لاہور( گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام قصور، کھڈیاں میں اتوار کے روز ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اب انشا اللہ یہ جلسہ بروز ہفتہ 5 اگست 2023 کو منعقد ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ایک اور منصوبے لاہور قصور بہاولنگر موٹر وے کا افتتاح کریں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کھڈیاں میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے 30جولائی کو مذکورہ منصوبے کا افتتاح اور جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا جس کیلئے تیاریاں بھی شروع کر دی گئی تھیں۔