لاہور( گلف آن لائن)صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر پرچون سطح پر ہونے والی گراں فروشی نے عوام کے چودہ طبق روشن کر دئیے، گلی محلوںاور بازاروں میں پھل اور سبزیاں فروخت کرنے والے دکاندارسرکاری نرخنامے کی دھجیاں بکھیرتے رہے ۔
عام استعمال ہونے والے آلو کی سرکاری نرخنامے میں قیمت مقرر نہ کی گئی تاہم مارکیٹ میں آلو 80سے100روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا،سرکاری نرخنامے میں آلو شوگر فری درجہ اول کی قیمت75روپے مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 90روپے کلو تک فروخت کیا،آلو شوگر فری درجہ دوم70کی بجائے80،پیاز درجہ اول53کی بجائے60، پیاز درجہ دوم44کی بجائے 50،پیاز درجہ سوم38کی بجائے40سے45،ٹما ٹر درجہ اول100کی بجائے140سے150،ٹما ٹر درجہ دوم80کی بجائے100 ، ٹماٹر درجہ سوم70کی بجائے80،لہسن دیسی240کی بجائے270سے280،لہسن ہرنائی350کی بجائے380،ادرک تھائی لینڈ895کی بجائے1100سے1150،کھیر افارمی60کی بجائے75سے80،میتھی 230کی بجائے270سے280،بینگن110کی بجائے150سے160،بند گوبھی70کی بجائے90،پھول گوبھی160کی بجائے180،شملہ مرچ170روپے کی بجائے200،بھنڈی100کی بجائے130سے140،شلجم120کی بجائے140،اروی100کی بجائے130سے140،مٹر 240کی بجائے270سے280،کریلا70کی بجائے80سے90،سبز مرچ اول110کی بجائے130سے140، سبز مرچ دوم50کی بجائے70،لیموں دیسی190کی بجائے200سے220،ٹینڈے دیسی100کی بجائے140،گھیا کدو100روپے کی بجائے140،پالک فارمی50روپے 70روپے،گھیا توری80روپے کی بجائے90،گاجر چائنہ 100کی بجائے100،حلوہ کدو40کی بجائے50روپے فی کلو فروخت ہوا ۔ پھلوں میں سیب گاچہ درجہ اول195کی بجائے280سے300،سیب گاچہ درجہ دوم125کی بجائے170سے180،سیب گاچہ درجہ سوم100کی بجائے120،سیب وانا دارجہ اول110کی بجائے150سے160،سیب وانا درجہ دوم80کی بجائے90،سیب ایرانی درجہ اول345کی بجائے450سے470،سیب ایرانی درجہ دوم205کی بجائے280سے300،سیب ایرانی درجہ سوم120کی بجائے180سے190،کیلا درجہ اول درجن160کی بجائے270سے280،کیلا درجہ دوم درجن100کی بجائے200سے220، کیلا درجہ سوم درجن70کی بجائے100سے120،انار دیسی نیا210کی بجائے300سے320،آلو بخارا درجہ اول280کی بجائے340سے350،آلو بخارا درجہ دوم160کی بجائے200سے220،گرما70کی بجائے90سے100،خوبانی سفید درجہ اول175کی بجائے250سے260،خوبانی سفید درجہ دوم120کی بجائے170سے180،آڑو درجہ اول165کی بجائے240سے250، آڑو درجہ دوم120کی بجائے150سے160،آم دوسہری درجہ اول160کی بجائے200،آم دوسہری درجہ دوم105کی بجائے130سے140،آم لنگڑا95کی بجائے120،آم فجری105کی بجائے120،آم سندھڑی درجہ اول165کی بجائے190سے200، آم سندھڑی درجہ دوم125کی بجائے150،آم انور رٹول درجہ اول200کی بجائے300،آم انور رٹول درجہ دوم145کی بجائے200،آم چونسہ سفید165کی بجائے180،آم دیسی52کی بجائے70،جامن135کی بجائے150،آم چونسہ کالا90کی بجائے100سے110جبکہ کھجور ایرانی 520کی بجائے600روپے کلو تک فروخت ہوئی۔
حکومت کے زیر انتظام بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں سرکاری نرخنامے کے مطابق وصول کی گئیں ۔
گلی محلوں اور بازاروں سے خریداری کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے زیر انتظام اتوار بازار وںاور ماڈل بازار وں تک پہنچنے کے لئے انہیں کئی کلو میٹر سفر طے کر کے جانا پڑتا ہے، انتظامیہ کو چاہیے کہ تعطیل کے روز مختلف علاقوں کے بازاروں میں بھی اپنی سرپرستی میں سٹالز لگوائے تاکہ عوام گراں فروشوں کے استحصال سے بچ سکیں۔