چین

چین۔یورپ ٹرینز کی تعداد رواں سال 10 ہزار سے متجاوز ہو گئی

بیجنگ (گلف آن لائن)
چائنا ریلوے گروپ کے مطابق رواں سال چین-یورپ ٹرینز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔اس حوالے سے ای وو سے میڈرڈ جانے والی ٹرین جونہی اسٹیشن سے روانہ ہوئی تو 10 ہزار کا سنگ میل عبور کر لیا گیا۔

یہ سنگ میل پچھلے سال کے مقابلے میں 22 دن قبل حاصل کیا گیا ہے۔تجارتی مصنوعات کی مجموعی مقدار میں پچھلے سال کے مقابلے میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ مقدار اور معیار دونوں میں بہتری آ رہی ہے۔

اتوار کے روز چائنا ریلوے گروپ کے فریٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے کہا کہ وبائی صورتحال کے بعد سے چین کی غیر ملکی تجارت کا مستحکم اور اچھا رجحان جاری ہے۔ سرحد پار مصنوعات کی نقل و حمل کی زیادہ مانگ ہے۔

چین-یورپ ٹرین پائیدار ،وسیع صلاحیت، سبز اور لو کاربن، ہموار اور محفوظ ہے۔ انہی خوبیوں کے باعث یہ روٹ پر مختلف ممالک کے صارفین میں مقبول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں