بیجنگ(گلف آن لائن)ایف آئی ایس یو کے قائم مقام صدر رینالٹ ایڈے نے چند روز قبل چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ رواں سال کے کھیلوں کا نعرہ ” چھنگ دو کی اپنے خوابوں کی تکمیل ہے”۔
انہوں نے کہا کہ وینیوز شاندار ہیں اور یہاں کے لوگ کھیلوں کے بارے میں جاننے کے لئے بے چین ہیں۔
رواں ورلڈ یونیورسٹی سمر گیمز کی وراثت میں سے ایک یہ ہے کہ چھنگ دو 2025 میں ورلڈ گیمز کی میزبانی کرے گا ، لہذا آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام ممبران موجودہ گیمز کے ذریعے بھرپور تجربہ حاصل کریں گے اور آئندہ کھیلوں کے مقابلوں کی تیاری بہتر طور پر کر سکیں گے۔
انہوں نے گیمز کی بہترین تیاری اور جذبے کو بھرپور سراہا۔ رضاکاروں سے لے کر اعلیٰ سطح کے عہدے داروں تک، سب نے ایک عالمی معیار کے گیمز کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی گیمز نہ صرف نوجوان ایتھلیٹس کے لئے کھیلوں میں مقابلے کا ایک اسٹیج ہے بلکہ تبادلوں کو بڑھانے اور دنیا کو متحد کرنے کی ایک کڑی بھی ہے۔ انہوں نے ہر کھلاڑی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا کہ وہ دلکشی سے بھرپور شہر چھنگ دو میں مقابلوں سے لطف اندوز ہوں، دوستی کو فروغ دیں اور اپنےخوابوں کو پورا کریں۔