ٹنڈومحمدخان(گلف آن لائن)وفاقی وزیر تجارت و سرمایہ کاری سید نوید قمر نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ نہیں ہوگی،9 اگست کو حکومت تحلیل ہوجائے گی، ملک بھر میں عام انتخابات نومبر میں ہوں گے، ملک کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے، الیکشن میں حصہ لینا ہر ایک جماعت کا حق ہے، کسی بھی تنظیم پر پابندی لگانا غیر جمہوری عمل ہے، بجلی میں اضافہ آئی ایف کے کہنے پر کیا، انتخابات سے قبل کسی بھی جماعت کی کامیابی کی بات مزاق کے مترادف ہے۔
اسٹیٹ لائف کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران سید نوید قمر نے کہا کہ تمام جماعتوں کا فیصلہ ہے کہ موجودہ حکومت 9اگست کو اسمبلی تحلیل کردے تاکہ 90 روز میں عام انتخابات کا انعقاد ہوسکے، ملک بھر میں عام انتخابات 7 سے 8 نومبر تک ہوں گے، تحریک انصاف پر پابندی لگائے جانے والے سوال کے جواب میں سید نوید قمر نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا غیر جمہوری عمل ہے، الیکشن میں حصہ لینا تمام سیاسی جماعتوں کا بنیادی حق ہے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے قائد نے اپنی جماعت کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے، تحریک انصاف کو کسی جماعت نے نہیں بلکہ اس کے اپنے قائد نے اپنی نااہلی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر، میونسپل کمیٹی ٹنڈومحمدخان کے وائس چیئرمین عبدالکریم شیخ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔