وزیراطلاعات

وزیراعظم شہباز شریف نے ابھی تک نگران وزیراعظم کیلئے کسی امیدوار کو منتخب یا مسترد نہیں کیا ،وزیر اطلاعات

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ابھی تک نگران وزیراعظم کیلئے کسی امیدوار کو منتخب یا مسترد نہیں کیا ،نگران وزیر اعظم کی تقرری آئین میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کی جائے گی، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم اس معاملے پر آئین کے مطابق فیصلے کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے۔

اپنے ٹوئٹ میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ میڈیا کے بعض حصوں اور ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹس اور قیاس آرائیوں کے برعکس وزیراعظم شہباز شریف نے ابھی تک نگران وزیراعظم کیلئے کسی امیدوار کو منتخب یا مسترد نہیں کیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ نگران وزیر اعظم کی تقرری آئین میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کی جائے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف موزوں ترین امیدوار کے لئے حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت اور مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے رہنمائی حاصل کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم اس معاملے پر آئین کے مطابق فیصلے کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں