اجلاس

سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کا اہم اولین منصوبہ ہے، چینی صدر

اسلام آ باد (گلف آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کا اہم اولین منصوبہ ہے۔

2013 میں اس کے افتتاح سے اب تک دونوں ممالک مشترکہ مشاورت، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ شیئرنگ کے اصولوں کے مطابق سی پیک منصوبوں کی تعمیر کو آگے بڑھا رہے ہیں اور اس حوالے سے متعدد ابتدائی ثمرات حاصل کئے گئے ہیں، جن کی بدولت نہ صرف پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی کو نئی قوت محرکہ ملی ہے بلکہ خطے میں باہمی رابطے اور انضمام کے عمل کے لئے بھی اچھی بنیاد ڈالی گئی ہے۔

چین پاک اقتصادی راہداری چین اورپاکستان کے درمیان چار موسموں کی دوستی کا جیتا جاگتا ثبوت بن چکی ہے۔یہ راہداری دونوں ممالک کے درمیان نئے دور میں قریب تر چین پاک ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے میں اہم حمایت بھی فراہم کر رہی ہے۔منگل کے روز چا ئنہ میڈ یا گرو پ کے مطا بق چینی صدر نےچین پاک اقتصادی راہداری کے افتتاح کی دسویں سالگرہ کی تقریب پر مبارکباد کے پیغام میں زور دیا کہ مستقبل میں چین پاکستان کے ساتھ مل کر اعلیٰ معیاری،

پائیداراور عوام دوست اہداف پر قائم رہتے ہوئے منصوبہ بندی اور انتظامات کو بہتر بنانے اور تعاون کو توسیع دینے کا خواہاں ہے تاکہ سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کے اعلیٰ معیارکے ساتھ مشترکہ تعمیر کے شعبے میں ایک مثالی منصوبہ بنایا جائے۔چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کتنی ہی تبدیلیاں رونماکیوں نہ ہوں، چین ہمیشہ ثابت قدمی سے پاکستان کےساتھ کھڑا رہےگااور ہاتھ میں ہاتھ لیے اور شانہ بہ شانہ آہنی دوستی کو فروغ دیتے ہوئے ترقی اور سلامتی کو بہتر انداز میں مربوط کرےگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بہتر معیار کے ساتھ وسیع تر پیمانے پر مزید گہرا تعاون کرتے ہوئے چین پاک آل ویدراسٹرٹیجک پارٹنرشپ کو نئی بلندی تک پہنچائیں گےاوردونوں ممالک نیز خطے کی امن و خوشحالی کے لئے مزید زیادہ خدمات سرانجام دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں