،فیصل واوڈا

شبر زیدی کی موجودہ حالات میں دوبارہ انٹری کسی ایجنڈے کے تحت ہوئی ہے،فیصل واوڈا

کراچی(گلف آن لائن)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شبر زیدی کی موجودہ حالات میں دوبارہ انٹری کسی ایجنڈے کے تحت ہوئی ہے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہاکہ شبر زیدی کی موجودہ حالات میں دوبارہ انٹری کسی ایجنڈے کے تحت ہوئی ہے۔ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کو برا اور ہر چیز کا ذمے دار دوسرے کو قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شبر زیدی معیشت پر کم اور اسٹیبلشمنٹ پر تنقید زیادہ کرنے آئے تھے۔ ان کی اس انٹری سے کوئی اینگلنگ کرکے فائدہ اٹھا رہا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شبر زیدی نے اس وقت چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق آرمی چیف باجوہ کو جا کر بتایا کہ بڑی بڑی ریکوریز کرینگے۔

میں نے اسی وقت چیئرمین پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ جو بڑے بڑے اعداد وشمار بتا رہا ہے وہ ریکور نہیں کرسکے گا کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئیمیں ٹیکس نہیں ان کے بڑے لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں لیکن اس وقت کے دونوں بڑوں نے کہا کہ وہ کر لے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں