بیجنگ (گلف آن لائن) چین کے 31 صوبوں (خوداختیار علاقوں اور میونسپلٹیز) نے سال کی پہلی ششماہی میں اقتصادی ترقی کے اپنے اہم اشاریوں کا اعلان کیا ہے۔ اعداد و شمار سے یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ سال کی پہلی ششماہی میں ان علاقوں کی معیشت نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کی جانب سے سالانہ ترقی کے ہدف کو بہتر طریقے سے مکمل کرنے کا امکان ہے۔
سال کی پہلی ششماہی میں چین کے 15 صوبوں جیسے جیانگ سو اور زے جیانگ کی شرح نمو 5.5 فیصد کی قومی شرح نمو سے تجاوز کر گئی۔ان میں شنگھائی، ہائی نان، اندرونی منگولیا اور زے جیانگ کی شرح نمو 6.8 فیصد سے زیادہ رہی۔
چین کے 13 صوبوں کی کل جی ڈی پی دو ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی اور صوبہ گوانگ ڈونگ کی کل جی ڈی پی 6.2 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی۔