اسلام آباد ( گلف آن لائن)پاکستان میں چینی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر لی یونگ نے کہا کہ چین مسلسل 9 سالوں سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، چین درآمدات کا سب سے بڑا ذریعہ اور پاکستان کے لیے دوسری سب سے بڑی برآمدی منزل ہے، چین پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، بینک آف چائنا سی پیک کی تعمیر میں سہولت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
گوادر پرو کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بینک آف چائنا کو پاکستان میں اپنے سروس نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بینک آف چائنہ کی اسلام آباد برانچ کا افتتاح دونوں ممالک کے درمیان مالی اور اقتصادی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے ایک اور سنگ میل ہے اور یہ دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو وسعت دینے میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت مزید پختہ عزم اور زیادہ موثر اقدامات کے ساتھ پاک چین تعاون کی ترقی کو فروغ دے گی اور ہمہ موسمی تزویراتی شراکت داری کو مضبوط اور گہرا کرتی رہے گی۔ گوادر پرو کے مطابق پیپلز بینک آف چائنا کے ڈپٹی گورنر شوآن چانگ نینگ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر بینک آف چائنا کی اسلام آباد برانچ کا افتتاح مالیاتی استحکام کیلئے ایک مثبت قدم ہے۔انہوں نے چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات اور گہرا مالی تعاون، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات پر بھی روشنی ڈالی۔
گوادر پرو کے مطابق بینک آف چائنا کے صدر لیو جن نے کہا کہ بینک آف چائنا عالمی آپریشنز میں اپنے بیعانہسے فائدہ اٹھانا جاری رکھے گا”بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو”کے اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو فعال طور پر فروغ دے گا اور اس میں زیادہ کردار ادا کرے گا۔ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، صنعتی تبدیلی اور بین الاقوامی تجارت کی ترقی میں معاونت فراہم کرے گا۔
گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں چینی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر لی یونگ نے کہا کہ چین مسلسل 9 سالوں سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر رہا ہے، جو درآمدات کا سب سے بڑا ذریعہ اور پاکستان کے لیے دوسری سب سے بڑی برآمدی منزل ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ چین پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بینک آف چائنا دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مواقع سے فائدہ اٹھائے گا اور سی پیک کی تعمیر میں سہولت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔