اوگرا

اوگرا نے پٹرولیم کی قیمتوں میں 10روپے فی لٹر اضافے یا قیمتیں برقرار رکھنے کی تجویز دی

لاہور( گلف آن لائن)حکومت نے عالمی مارکیٹ کے مقابلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ کومت نے عالمی منڈیوں سے 85ڈالر فی بیرل کے حساب سے تیل خریدا، بین الاقوامی ٹیکس اور سرچارج شامل کر کے تیل کی قیمت 92ڈالر 82سینٹ فی بیرل بنتی ہے، پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 166روپے 37پیسے فی لٹر بنتی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت پر 92روپے 20فی لٹر ٹیکس عائد کیا ہے، تمام تر ٹیکسز عائد کرنے کے بعد بھی پٹرول کی قیمت 260روپے فی لٹر بنتی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر اضافے یا قیمتیں برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی تھی مگر حکومت نے اوگرا تجاویز کے برعکس پٹرول کی قیمت میں 19روپے 95پیسے اضافہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں