عمر فاروق ظہور

عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی نہیں ملا، میں نے کبھی فون پر یا کسی اور ذریعے سے عمر فاروق ظہور سے بات نہیں کی، شہزا د اکبر

اسلام آباد (گلف آن لائن)سعودی ولی عہد کی جانب سے سابق وزیر اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی کو تحفے میں دی گئی قیمتی گھڑی اور اس کی فروخت پر مبنی توشہ خانہ کیس میں مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی نہیں ملا، میں نے کبھی فون پر یا کسی اور ذریعے سے عمر فاروق ظہور سے بات نہیں کی۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے بیان میں مرزا شہزاد اکبر نے کہا کہ میں عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی نہیں ملا، میں نے کبھی فون پر یا کسی اور ذریعے سے عمر فاروق ظہور سے بات نہیں کی۔مرزا شہزاد اکبر نے کہا کہ میں ذاتی طور پر فرح گوگی کو نہیں جانتا، میں نے کبھی فرح گوگی سے نہ ملاقات کی اور نہ کبھی بات کی، یہ سب کہانی گھڑی گئی ہے۔

مرزا شہزاد اکبر نے کہا کہ پہلے عمر فاروق ظہور نے بیان دیا تھا کہ میں نے زلفی بخاری کے فون کرنے کا بتایا، ٹی وی پر سنا کہ اب یہ شخص کہہ رہا ہے میں نے فرح گوگی کے فون کرنے کا بتایا، یہ شخص عمر فاروق ظہور ناروے میں پیدا ہوا مگر ناروے میں شہریت ختم کر دی گئی۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ عمر فاروق ظہور نے ناروے میں بوڑھی خاتون سے کئی ملین کی رقم لوٹی، مجھے یقین ہے جیو نیوز ناروے حکومت سے رابطہ کر کے اس فراڈ کا پتہ لگائے گا۔سابق وفاقی وزیر شہزاد اکبر نے کہا کہ اگر گھڑی کی کہانی اس شخص کے بیانئے پر کھڑی ہے تو عوام کو کہوں گا ‘گْڈ لَک۔

اپنا تبصرہ بھیجیں