پیٹرول

ملک بھر میں 7 ہزار غیر قانونی پیٹرول پمپس چلائے جانے کا انکشاف

لاہور( گلف آن لائن)ملک بھرمیں 7ہزارغیرقانونی پیٹرول پمپس چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹ نے اوگرا کی بے ضابطگیوں کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے کئی تیل کمپنیوں کو گنجائش سے زیادہ تیل ذخیرہ کرنے کی اجازت دی گئی، کئی کو سٹوریج کی صلاحیت پوری کیے بناء ہی لائسنس بانٹ دئیے گئے۔رپورٹ کے مطابق کئی تیل کمپنیوں نے گنجائش سے زائد غیرقانونی پٹرول پمپ بنا رکھے ہیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں غیرقانونی طورپرتیل کی خریداری اورفروخت میں ملوث ہیں۔

اوگرا نے کوٹے سے زائد ڈیزل درآمد کرنے کی اجازت دے کرمقامی ریفائنریزکو بھی نقصان پہنچایا۔ 25 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کواسٹوریج کی صلاحیت پوری کیے بغیر ہی لائسنس تھما دئیے گئے۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پورے ملک میں بوتلوں اور ڈرمزمیں پٹرول کی فروخت جاری ہے۔غیرمعیاری ٹینکوں میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کو بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں