موٹرسائیکل

ہنڈا کمپنی نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 3سے 20ہزار کا اضافہ کردیا

لاہور( گلف آن لائن)ہنڈا کمپنی نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 3سے 20ہزار کا اضافہ کردیا۔ ہنڈا سی ڈی 70سی سی کی قیمت3ہزار اضافے سے 1لاکھ 57ہزار 900، سی ڈی ڈریم 3ہزار اضافے سے 1لاکھ 68ہزار 900روپے ،پرائیڈر 100سی سی کی قیمت5ہزار اضافے سے 2لاکھ 3ہزار 900تک پہنچ گئی۔

ہنڈا 125سی سی 5ہزاراضافے سے 2لاکھ 34ہزار 500روپے ، سی جی 125سپیشل 7ہزار اضافے سے 2لاکھ 82ہزار 900جبکہ سی بی 125ایف 10ہزار اضافہ سے 3لاکھ 90ہزار 900جبکہ150سی سی ہنڈا بائیکس کی قیمت میں 20 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں