بیجنگ ( گلف آن لائن)چین کے صوبہ سی چھوان کے شہر چھنگ دو میں جاری 31 ویں ورلڈ سمر یونیورسٹی گیمز منگل کے روز اختتام پذیر ہوں گی۔ حالیہ گیمز نے چین اور دنیا کے لئے کھیلوں، تعلیم اور شہری ترقی کا ایک قیمتی ورثہ چھوڑا ہے۔کل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اسٹیڈیم کھیلوں کی سب سے نمایاں وراثت ہیں۔
یونیورسٹی گیمز کے کل 49 وینیوز ہیں ، جن میں سے 36 کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ان میں زیادہ تر وینیوز کالجز اور یونیورسٹیز میں واقع ہیں ، اور ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے بعد ان تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی ترقی کے لئے استعمال کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دیگر 13 نئے وینیوز کو تمام شہری کھیلوں اور فٹنس کے لئے استعمال کر سکیں گے۔
چھنگ دو یونیورسٹی میں تعمیر کردہ یونیورسیڈ ولیج ایک اہم تعلیمی ورثہ ہے۔ گیمز کے بعد یونیورسیڈ ولیج کو نہ صرف چھنگ دو یونیورسٹی کی تعلیمی ترقی کے لیے استعمال کیا جائے گا بلکہ یہ دنیا بھر سے کالجز کے نوجوان طلباء کے درمیان تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کردار ادا کرتا رہے گا۔
گیمز کے دوران ،چھنگ دو شہر میں نقل و حمل کے تیرہ نئے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں جو مستقبل میں شہریوں کو مزید سہولت فراہم کریں گے۔