اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہیکہ روسی تیل سے عوام کو ابھی فائدہ نہیں پہنچا تاہم آنے والے دنوں میں پہنچے گا۔میڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ بطور وزیر مملکت پیٹرولیم وزیر نے میری بہت سپورٹ کی، 14ماہ میں سسٹم میں16 کروڑ 40 لاکھ مکعب فٹ گیس یومیہ شامل کی ، 13کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس مزید 6 ماہ میں شامل ہوجائیگی۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو آیا کرے گا، ہماری مرضی ہوئی ہر ماہ لیں یا نہ لیں، ایل این جی کارگو مہنگا ہونے پر اس کارگوکو ترک کر سکتے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ تیل اور گیس کی تلاش کے لیے نئے بلاکس کی بولیاں کرائیں گے، ملک میں ٹائیٹ گیس کی پالیسی بھی لارہے ہیں، مشرق وسطیٰ کے ایک ملک کی مدد سے 12 ارب ڈالر تک لاگت سیریفائنری لگے گی جب کہ روسی تیل سے ابھی عوام کو فائدہ نہیں پہنچا آنے والے دنوں میں پہنچے گا۔
مصدق ملک نے کہا کہ ایران پاکستان گیس لائن منصوبے پرپاکستان پرجرمانیکی خبریں درست نہیں، پاکستان نے عالمی پابندیوں کے باعث جرمانیکامسئلہ 10 سال قبل ہی حل کرلیا تھا، پابندیاں عائد ہوئے بغیر مسئلے کا حل چاہتے ہیں، ہم ایران پاکستان منصوبے کاحل چاہتیہیں، اس منصوبے پر ایرانی سفیر سے بات چیت کر رہے ہیں، پاکستان کو توانائی کی ضرورت ہے۔