فائونڈر گروپ

مہنگی بجلی کے باعث بجلی کی چوری میں اضافہ ہورہا ، صنعت معیشت کی بحالی کیلئے بجلی چوری روکی جائے’فائونڈر گروپ

لاہور ( گلف آن لائن)فائونڈر گروپ کے سرگرم رکن پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے لیسکو چیف کے اس بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے بجلی چوری میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ مہنگی بجلی کے باعث بجلی کی چوری میں اضافہ ہورہا ہے اس لیے صنعت و معیشت کی بحالی کیلئے بجلی چوری روکی جائے اربوں روپے کی بجلی کی چوری کے خاتمہ سے حکومت کی بجلی کے شعبہ میں نقصانات کا خاتمہ ہوگا اور حکومت کو بجلی مہنگی کرنے کی ضرورت نہ پڑے گی انہوںنے کہا کہ مہنگی بجلی و گیس ،پٹرولیم مصنوعات سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی ہورہی ہیں اور مہنگی اشیاء کے باعث بیرون ملک ملکی مصنوعات کی مانگ میں کمی کے باعث برآمدات کمی کا شکار ہونگے جس سے حکومتی برآمدی اہداف متاثر ہونگے برآمدات کم ہونے سے حکومتی زرمبادلہ ذخائر بھی کمی کا شکار ہونے سے حکومتی مشکلات میں اضافہ ہوگا ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فائونڈر گروپ کے رہنما میاں محمد اشرف نے کہاکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوںکی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر تشویش کا اظہار جس کے تحت صارفین پر 144ارب68کروڑروپے اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست کی گئی ہے انہوںنے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں پہلے ہی ہوشربا اضافے کیے جاچکے ہیں جس کے باعث صنعتی شعبہ کیلئے بجلی کے بلوں کی ادائیگی مشکل ہوچکی ہے ،ماہانہ اور سہہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ ظالمانہ فارمولہ ہے اس سلسلہ کو فوری ختم کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں