چین

چین، جولائی کے دوران سی پی آئی میں ماہ بہ ماہ گراوٹ سے اضافہ

بیجنگ (گلف آن لائن)
چین کے قومی محکمہ شماریات جولائی 2023 کے لیے قومی سی پی آئی (کنزیومر پرائس انڈیکس)جاری کیا۔ انڈیکس کے مطابق جولائی میں صارفین کی مانگ میں بہتری رہی اور سی پی آئی میں ماہ بہ ماہ گراوٹ سے اضافہ دیکھاگیا تاہم پچھلے سال کے اسی عرصے میں اعداد و شمار کی اونچی بنیاد کے باعث سال بہ سال گر ا تھا۔

بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ماہ بہ ماہ کے لحاظ سے سی پی آئی میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سال بہ سال کے لحاظ سے سی پی آئی پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.3 فیصد کم ہو ا۔
چین کے قومی محکمہ شماریات کی ماہر ڈونگ لی جیوان نے کہا کہ سی پی آئی میں سال بہ سال جو کمی واقع ہوئی ہے وہ عارضی ہے۔

اگلے مرحلے میں ، جیسے جیسے چین کی معیشت بحال ہوتی جائے گی، مارکیٹ کی طلب میں مسلسل اضافہ ہوگا ، رسد اور طلب میں بہتری جاری رہے گی اور پچھلے سال کے اسی عرصے میں اعداد و شمار کی بلند بنیاد کا اثر ختم ہوگا، سی پی آئی انڈیکس میں بتدریج اضافے کی توقع کی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں