الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کرانے پر تذبذب کا شکار

اسلام آباد(گلف آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کرانے سے متعلق فیصلہ نہ کر سکا۔ذرائع نے بتایاکہ الیکشن کمیشن کے نئی مردم شماری سے پیدا صورتحال پر 2اجلاس ہوئے جو بے نتیجہ رہے،الیکشن کمیشن نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کرانے پر تذبذب کا شکار ہے۔

ذرائع نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو لیگل ٹیم نے آرٹیکل 51فائیو کے تحت نئی حلقہ بندیوں کے تقاضے سے آگاہ کیا، لیگل ٹیم کی جانب سے رائے دی گئی کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کا انتظار کیا جائے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن یہ بھی دیکھنا چاہتا تھا کہ صدر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں گے یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں