جاوید لطیف

نواز شریف ستمبر میں آئیں گے انکی واپسی میں اب کوئی رکاوٹ نہیں، جاوید لطیف

اسلام آباد(گلف آن لائن)سابق وفاقی وزیرجاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اب مائنس کرنے کی کوئی کوشش نظر نہیں آرہی،

وہ ستمبر کے وسط میں پاکستان واپس آئیں گے اب ان کی واپسی میں اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کوئی رکاوٹیں نہیں ہیں۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہاکہ سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو 1990 سے بار بار مائنس کرنے کی کوششیں کی جاتی رہیں،ایک طاقت ور ادارے کی جانب سے کبھی جو رکاوٹیں ہوا کرتی تھی وہ اب گزشتہ آٹھ 9ماہ سے نظر نہیں آ رہیں،کسی ادارے کی جانب سے نواز شریف کو مائنس کرنے کی اب کوشش نظر نہیں آ رہی۔

رہنما (ن) لیگ نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی اب ختم ہو گئی ہے، سیاست دانوں کو اب اپنی سی وی قوم کے سامنے پیش کرنی پڑے گی۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے بغیر2017 کا پاکستان بنانا ممکن نہیں ہے، وہ ستمبر کے وسط میں پاکستان واپس آئیں گے، ان کی واپسی کا فیصلہ 15ستمبر کے بعد ہو جائے گا ویسے بھی نواز شریف کے بغیر کوئی چارہ نہیں رہ گیا۔جاوید لطیف نے کہاکہ اس وقت سب سے بڑا ایشو مقررہ وقت پر الیکشن ہونے کا ہے،

میری جماعت کی قیادت کی بھی یہی سوچ ہے کہ انتخابات وقت مقررہ پر ہونے چاہیئں، فوری طور پر الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا چاہیے تاکہ انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیاں ختم ہو سکیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ ہماری قیادت کی بھی سوچ یہی ہے کہ انتخابات میں تاخیر سے ریاست کو نقصان پہنچے گا، کسی بھی سیاسی شخصیت کے مائنس کے بغیر انتخابات ہو جائیں تو اچھا ہے،

نگران سیٹ اپ میں سیاسی شخصیت کو ترجیح دینی چاہیے۔حکومت کی 16ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے جاوید لطیف نے کہاکہ خارجہ امور اور معیشت سے متعلق ہم بہت سے معاملات پر کامیاب رہے تاہم ہم ناکام ہوئے اور2017 کا پاکستان نہ بناسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں