چینی وزیر خا رجہ

چین کی جا نب سے امریکی حکومت اور تائیوان کے درمیان سرکاری رابطوں کی مخالفت

بیجنگ (گلف آن لائن) چین کے تائیوان علاقے کے نائب رہنما لائی چھنگ ڈے پیراگوئے کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے 12 اگست کو ‘ٹرانزٹ’ کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لائی چھنگ ڈے کی امریکہ میں “ٹرانزٹ” کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین “تائیوان کے علیحدگی پسندوں ” کے کسی بھی نام اور کسی بھی وجہ سے امریکہ جانے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور امریکی حکومت اور تائیوان کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری رابطوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

چین نے اس واقعے پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امریکہ کی جانب سے لائی چھنگ ڈے کو امریکہ میں “ٹرانزٹ” کرنے کے انتظام کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ لائی چھنگ ڈے “تائیوان کے علیحدگی پسند” موقف پر عمل پیرا ہیں اور ان کا شمار سو فیصد ان لوگوں میں ہے جو مسائل پیدا کر نے والے ہیں ۔ اس “ٹرانزٹ” کی ملی بھگت نے ایک چین اصول کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور چین کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقائق نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ آبنائے تائیوان میں موجودہ کشیدگی کی بنیادی وجہ تائیوان کے حکام کی “علیحدگی کے حصول کے لئے امریکہ پر انحصار کرنے” کی کوشش اور امریکی فریق کا “چین کو روکنے کے لئے تائیوان کو استعمال کرنے” کا ارادہ ہے۔ چین ایک بار پھر امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے اور تائیوان کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے کو روکے اور “تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں” کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی حمایت بند کرے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور قومی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور مضبوط اقدامات کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں